آئی ٹی ایکسپورٹرز، فری لانسرزکیلئے نئی سہولتیں متعارف

آئی ٹی ایکسپورٹرز، فری لانسرزکیلئے نئی سہولتیں متعارف

فارم آر کی شرط ختم، بیرون ملک ادائیگیاں ایک دن میں ہونگی،اسٹیٹ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کاروباری عمل میں آسانیاں پیدا کردی ہیں۔ نئے اقدامات کے تحت آئی ٹی کمپنیوں اورفری لانسرز کو ہر ٹرانزیکشن کیلئے فارم آر جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ایک بار ڈکلیئریشن فارم دینے سے تمام برآمدی لین دین ممکن ہوسکے گا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس سے آنے والی برآمدی رقوم اور بیرون ملک ادائیگیاں تمام بینک ایک ورکنگ ڈے میں پراسس کریں گے جس سے لین دین میں تاخیر ختم ہوگی اور کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ مزید برآں فارم آر حاصل کرنے کی شرط اب صرف 25 ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی رقم سے زائد پر لاگو ہوگی ۔ اسی طرح انورڈ ریمیٹنس واؤچر اور دیگر متعلقہ فارمز کو سادہ اور یکساں بنایا جا رہا ہے تاکہ بینکوں میں پیچیدگی کم ہو اور صارفین کیلئے سہولت بڑھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں