فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی موبائل ٹیپ ٹو کیش سروس متعارف کرادی
کراچی (بزنس ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ نے پاکستان کی پہلی موبائل ٹیپ اینڈ ودھ ڈرا سروس متعارف کرا دی ہے ،
جس کے ذریعے صارفین فیصل بینک اے ٹی ایم سے اپنے اسمارٹ فون کوٹیپ کرکے کیش رقم نکال سکیں گے اور اس کیلئے کسی فزیکل کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔اختراع اور جدت پر بھرپور توجہ کے ساتھ فیصل بینک اپنے صارفین کیلئے ڈیجیٹل انکلیوژو اور ڈیجیٹل فرسٹ تجربہ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ ایک جامع 360 ڈگری ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دے کر بینک نے خود کو نمایاں جدت طراز ادارے کے طور پر مستحکم بنایا ہے ۔