فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد سیف الرحمان کی قیادت میں سعودی عرب روانہ

 فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد سیف الرحمان کی قیادت میں سعودی عرب روانہ

لاہور(اے پی پی)پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کا ایک وفد وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن کی قیادت میں اتوار کو سعودی عرب روانہ ہو گیا۔

دورے کا مقصد سعودی عرب کی فوری اور طویل المدتی غذائی ضروریات کا جائزہ لینا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے ۔ روانگی سے قبل سیف الرحمن نے  امید ظاہر کی کہ یہ دورہ پاکستانی برآمدات میں اضافے ،مشترکہ منصوبوں اور طویل المدتی معاہدوں کی راہ ہموار کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں