ایس ای سی پی :مارچ کے دوران 2,993کمپنیاں رجسٹر ڈ

ایس ای سی پی :مارچ کے دوران 2,993کمپنیاں رجسٹر ڈ

نئی کمپنیوں کا پیڈاپ کیپٹل2.80ارب روپے ریکارڈ،پنجاب سرفہرست رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کے مطابق مارچ 2026 کے دوران ملک بھر میں 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹر ڈہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں، اس نمایاں پیشرفت کے بعدپاکستان میں رجسٹرڈکمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر2 لاکھ 90 ہزار 41 تک پہنچ گئی ۔ایس ای سی پی کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کامجموعی پیڈاپ کیپٹل2.80 ارب روپے ریکارڈ کیاگیاجو سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتاہے ۔کمپنیوں کے ڈھانچے کے لحاظ سے پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں57فیصد جبکہ سنگل ممبرکمپنیاں 39 فیصد رہیں، اس کے علاوہ صوبائی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو پنجاب سرفہرست رہا جہاں 1,488 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ اسلام آباد میں 552، سندھ میں 447، گلگت بلتستان میں 233، خیبر پختونخوا میں 224 اور بلوچستان میں 49 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی ۔یہ اعداد و شمار ملک بھرمیں کاروباری سرگرمیوں کے پھیلاؤ کو ظاہر کرتے ہیں۔ دوسری جانب شعبہ جاتی لحاظ سے آئی ٹی اور ای کامرس سب سے آگے رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں