مرکنٹائل ایکسچینج میں 19.656 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 19.656 ارب روپے کے سودے

زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس میں ہوا، مالیت8.441ارب رہی ،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 60,828 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 19.656 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (8.441 ارب روپے ) میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (6.025 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (1.278 ارب روپے )، پلاٹینم (1.103 ارب روپے )، کروڈ آئل (1.048 ارب روپے )، کاپر (411.840 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (317.996 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500  (302.520 ملین روپے )، برینٹ (273.742 ملین روپے )، ڈی جے (174.773 ملین روپے )، ایلومینم (93.923 ملین روپے )، نیچرل گیس (73.265 ملین روپے )، سویابین (49.080 ملین روپے )، گندم (31.951 ملین روپے )، کاٹن (26.609 ملین روپے ) اور کارن (6.152 ملین روپے ) شامل رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں