ڈالر کی قدرمزید کم،تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا

ڈالر کی قدرمزید کم،تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا

تولہ سونا 5 لاکھ 3 ہزار 462 اوردس گرام 4 لاکھ 31 ہزار637 پر جاپہنچا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.96 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 278.97 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 811 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار ایک روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو کو سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 144 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 404 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں