فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران آمد ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تہران پہنچنے پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ مصحالتی کوششوں کا حصہ ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈمارشل کے ہمراہ ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا ہے، جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی سے متعلق اہم گفتگو کرے گا۔
الجزیرہ نیوز کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے اور اسی سلسلے میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کر رہا ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ چند دنوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں متوقع ہے۔