خواجہ آصف کے لیسکو اہلکاروں پر بغیر رسید رقم وصولی کے الزامات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے لیسکو اہلکاروں پر واردات کا الزام لگایا ہے کہ ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے 80 ہزار روپے رسید دیئے بغیر وصول کر لیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر لکھا ہے کہ میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفارمر کل جل گیا، لیسکو کے ایک پرانے مہربان کو فون کیا کہ کسی کو فون کریں اور مہربانی فرمائیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ملازمین نے ٹرانسفارمر مرمت کردیا، 80 ہزار روپے لیے، گاؤں والوں نے چندہ جمع کرکے لیسکو کے ملازمین کو 80 ہزار روپے ادا کیے مگر رسید کسی نے نہیں دی، باقی آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی لکھا کہ یہ حال ہے کہ بجلی کا ایک سابق وزیر سفارشی ھو اور وہ موجودہ کابینہ کا رکن بھی ھو، اس کی سفارش پہ بھی واردات سے گریز نہیں کیا جاتا، عام صارف کا کیا حال ھو گا، رقم کی باقاعدہ ادائیگی ہوئی ہے، لیسکو رسید سے انکاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں