سمر فینسی فوڈ شو میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
اسلام آباد(اے پی پی)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش سمر فینسی فوڈ شو 2026 میں شرکت کیلئے 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹڈاپ کے مطابق نمائش امریکا میں 28 سے 30 جون تک جاری رہے گی جس میں پاکستان کے چاول ، کافی ، چائے ، بیوریجز ، گلابی نمک ، ڈیری ، گوشت ، فروزن فوڈ سے وابستہ افراد و ادارے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔