سونیری بینک کو بعد از ٹیکس 1.339 ارب روپے منافع
فی حصص آمدنی 1.2146روپے رہی،ڈپازٹس685.051ارب پرجاپہنچے
کراچی (بزنس ڈیسک)سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 216ویں اجلاس میں بینک کے 31مارچ 2026 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی۔بینک نے 31مارچ 2026کو ختم ہونے والی مدت کیلئے منافع قبل از ٹیکس2.795بلین روپے اور بعد از ٹیکس منافع 1.339 بلین روپے حاصل کیا جوگز شتہ سال اسی مدت میں بالترتیب 3.337بلین روپے اور1.147بلین روپے تھا۔مجموعی منافع میں بہتری کے نتیجے میں فی حصص آمدنی 1.0406 روپے سے بڑھ کر 1.2146 روپے رہی ۔یہ شیئرہولڈرز کے منافع میں 16.72 فیصدمدت بہ مدت اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے۔
شرح سودکے نا موافق حالات کے باوجود بینک نے مجموعی آمدنی مستحکم رکھتے ہوئے 8.796بلین روپے ریکارڈ کی۔ اگرچہ خالص سود ی آمدنی 17.96 فیصد سال بسال کمی کے ساتھ5.980 بلین روپے تک آ گئی، جو منافع کے مارجنز میں کمی کی عکاسی کرتی ہے ، تاہم اس کمی کی تلافی غیر سودی آمدنی میں غیر معمولی 80.17 فیصد فیصدسال بسال اضافے کے ذریعے ہوئی ، جو 2.817بلین روپے رہی۔مدت کے اختتام تک بینک کا سرمایہ کاری پورٹ فولیو بڑھ کر 492.744بلین روپے ہو گیا جو 2.82 فیصدفیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔مدت کے اختتام پر بینک کے مجموعی ڈپازٹس 685.051 بلین روپے رہے جو گزشتہ سال کے اختتام کے مقابلے میں0.59 فیصد کی معمولی کمی کی نشاندہی کرتے ہیں ۔تاہم، اوسط حجم کے لحاظ سے پورٹ فولیونے مضبوط رفتار دکھائی،جو گزشتہ مدت کے مقابلے میں 91.016بلین روپے یا 16.32 فیصد بڑھ گیا۔بینک کے قرضے 31 مارچ 2026 تک 66.119بلین روپے رپورٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ سال کے اختتام پر 61.644بلین روپے تھے۔