انڈس کلاؤڈ ، انڈس ڈی سی ریٹ اور یو بی ایل کااشتراک

انڈس کلاؤڈ ، انڈس ڈی سی ریٹ اور یو بی ایل کااشتراک

پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے منتظر ، فرخ کریم

کراچی(بزنس ڈیسک)انڈس کلاؤڈ لمیٹڈ، انڈس ڈی سی ریٹ اور یو بی ایل نے پاکستان بھر میں جدید ترین کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور ڈیٹا سینٹر انفرااسٹرکچر کی ترقی اور توسیع کیلئے ایک اہم اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ۔ معاہدے کی دستخطی تقریب یو بی ایل کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں انڈس کلاؤڈ لمیٹڈ کی ہیڈ آف انٹرپرائز بزنس سیدہ آمنہ احمد، انڈس کلاؤڈ و ڈی سی ریٹ کے چیف انوسٹمنٹ اینڈ انفارمیشن آفیسر رُمان ڈار، یو بی ایل کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر فرخ کریم خان اور گروپ ایگزیکٹو کارپوریٹ و انوسٹمنٹ بینکنگ نادیہ تبسم سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔یہ اشتراک پاکستان کے ڈیجیٹل ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور کاروباری اداروں و سرکاری شعبے کے لیے محفوظ، قابلِ توسیع اور مقامی سطح پر میزبانی کی جانے والی کلاؤڈ سروسز کی فراہمی میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شراکت داری کے تحت فریقین انڈس کلاؤڈ اور ڈیٹا سینٹر منصوبے کی ترقی پر مشترکہ طور پر کام کریں گے جس کا مقصد جدید ترین، ٹیئرIII معیار کے مطابق ڈیٹا سینٹر سہولیات اور پاکستان کی تیزی سے بدلتی ڈیجیٹل معیشت کے مطابق جدید کلاؤڈ صلاحیتوں کی فراہمی ہے ۔رُمان ڈار نے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے کلاؤڈ ایکوسسٹم کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔یو بی ایل کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر فرخ کریم خان نے کہا کہ یو بی ایل پاکستان کے ڈیجیٹل اور مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے والی تبدیلی ساز کاوشوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے ۔ انڈس کلاؤڈ اور انڈس ریٹ کے ساتھ ہماری شراکت داری نہ صرف ہماری اسٹریٹجک ترجیحات سے ہم آہنگ ہے بلکہ ہمیں کلاؤڈ پر مبنی بینکنگ اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں جدت کے صفِ اول میں بھی لے آتی ہے ۔ ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں اور صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے منتظر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں