کینیڈافوڈ نمائش میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی
اوٹاوا(آئی این پی )سیال کینیڈا کے تحت مونٹریال میں منعقدہ بین الاقوامی فوڈ اینڈ بیوریج نمائش میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی دیکھی گئی۔
پاکستانی پویلین میں 6 نمایاں نمائش کنندگان نے شرکت کی جہاں ملک کی متنوع فوڈ پروڈکٹس کو اجاگر کیا گیا۔ پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پویلین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ایونٹ نے پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی خریداروں، سرمایہ کاروں کے اہم سٹیک ہولڈرز سے روابط بڑھانے کا موثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔