مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 55,051 لاٹس رہا
مجموعی مالیت21.230ارب رہی ،زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 55,051 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 21.230 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (8.410 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (6.167 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (2.126 ارب روپے )، کروڈ آئل (1.117 ارب روپے )، پلاٹینم (940.494 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (626.494 ملین روپے )، برینٹ (548.317 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (375.365 ملین روپے )، گندم (322.667 ملین روپے )، کاپر (213.281 ملین روپے )، سویابین (99.824 ملین روپے )، کاٹن (96.948 ملین روپے )، ایلومینم (88.277 ملین روپے )، نیچرل گیس (56.960 ملین روپے )، ڈی جے (27.388 ملین روپے ) اور کارن (13.296 ملین روپے )شامل رہے ۔