وافی انرجی کو بعد از ٹیکس 2,164 ملین روپے کا ریکارڈمنافع

وافی انرجی کو بعد از ٹیکس 2,164 ملین روپے کا ریکارڈمنافع

کراچی(بزنس ڈیسک)وافی انرجی پاکستان لمیٹڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31مارچ 2026ء کو ختم ہونے والے سال 2026ئپہلی سہ ماہی کیلئے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا۔

اس سہ ماہی کے دوران کمپنی نے بعد از ٹیکس 2,164 ملین روپے منافع حاصل کیا جو گزشتہ برس اسی عرصے میں 873 ملین روپے کے مقابلے میں 148 فیصد زیادہ ہے ۔ سہ ماہی کے دوران کمپنی کی سرگرمیوں کو دو مختلف شعبوں میں بیرونی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔ وافی انرجی نے راولپنڈی میں اپنے ماحول دوست شیل فیول اسٹیشن کیلئے جسے ری سائیکل کردہ پلاسٹک سے تعمیر کیا گیا ہے ، 15ویں انٹرنیشنل سی ایس آر ایوارڈز میں سرکولر اکانومی ایوارڈ جیتا ۔ کمپنی کو ایچ آر میٹرکس ڈی ای آئی سروے 2026ء ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔

وافی انرجی نے اپنے ریٹیل نیٹ ورک کو مزید وسعت دیتے ہوئے 18 نئی شیل ریٹیل سائٹس، 6 نئے شیل سلیکٹ کنوینینس اسٹورز قائم کیے اور 6 شیل اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر شیخ نے کہاہے کہ یہ ایک ایسی سہ ماہی رہی جو عالمی غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے متاثر رہی،اس دوران ہماری توجہ توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے ، سپلائی کو مستحکم رکھنے ، نیٹ ورک کو وسعت دینے اور اُن اہم شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھنے پر مرکوز رہی جو پاکستان کی ضروریات کے لیے ناگزیر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں