اٹلی کو فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)اٹلی کو فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 9ماہ کے دوران اٹلی کوپاکستان کے فاضل تجارت کاحجم 500.51ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.28 فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کوپاکستان کے فاضل تجارت کاحجم 416.12 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو880.13ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو4.25فیصدزیادہ ہے ۔