میکڈونلڈز آئی ٹی ایف مینز ورلڈ ٹینس ٹور ایم 15 کا آفیشل پارٹنر بن گیا

میکڈونلڈز آئی ٹی ایف مینز ورلڈ ٹینس ٹور ایم 15 کا آفیشل پارٹنر بن گیا

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)میکڈونلڈز پاکستان نے آئی ٹی ایف مینز ورلڈ ٹینس ٹور ایم 15 اسلام آباد ٹورنامنٹ کے شراکت دار ہونے پر فخر کا اظہار کیا ہے ۔

یہ آؤٹ ڈور ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ 4 سے 10 مئی 2026 تک پی ٹی ایف ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں ٹاپ رینکڈ کھلاڑی مزمل مرتضیٰ، عقیل خان سمیت مقامی اور بین الاقوامی  کھلاڑی رونق افروز ہونگے۔ میکڈونلڈز پاکستان کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کی اسپانسرشپ کھیلوں اور نوجوانوں کی ترقی کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں