ایس ایم ایز کوآسان قرضوں سے صنعتی انقلاب آسکتا، سیف الرحمان
لاہور (آن لائن) وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ اگر کمرشل بینک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز)کو آسان شرائط پر بلا رکاوٹ قرضے فراہم کریں۔۔۔
تو یہ شعبہ ملک میں صنعتی انقلاب برپا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ اتوار کو یہاں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز معیشت کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔