پاکستان کا ایرانی صدر کو اعزاز، جراحیِ قلب میں اعزازی فیلوشپ تفویض

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان(سی پی ایس سی ) کی جانب سے اعزازی فیلوشپ ڈگری سے نوازا گیا۔

مسعود پزشکیان کو سی پی ایس سی کی جانب سے صحتِ عامہ، طبی تعلیم، طبی تحقیق اور معاشرتی خدمات کے اعتراف میں شعبۂ جراحیِ قلب (Cardiac Surgery) میں اعزازی فیلوشپ سے نوازا گیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ شخصیات بھی شریک تھیں۔

اعزازی فیلوشپ کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان طبی تعلیم، میڈیکل اداروں کے باہمی روابط، تحقیقی تعاون، فیکلٹی اور ممتحنین کے تبادلوں کو فروغ دینا ہے جس سے دونوں ممالک کے شعبۂ صحت میں تعاون مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں