ایرانی صدر دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنا دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہو گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کو الوداع کیا۔
روانگی کے موقع پر ایرانی صدر کو دورۂ پاکستان کی یادگار تصاویر پر مشتمل خصوصی البم پیش کیا گیا۔
مسعود پزشکیان نے پرتپاک استقبال، بھرپور مہمان نوازی اور خصوصی محبت پر پاکستانی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی صدر نے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی امید بھی ظاہر کی۔