روانڈا کے ذریعے دیگر منڈیوں تک رسائی مل سکتی ،میاں عتیق

روانڈا کے ذریعے دیگر منڈیوں  تک رسائی مل سکتی ،میاں عتیق

اسلام آباد(اے پی پی)چیئرمین کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میاں عتیق الرحمن نے جمہوریہ روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو سے ملاقات کے دوران تجارتی تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

میاں عتیق نے کہا کہ قالینوں کی صنعت روانڈا کی مارکیٹ میں بھرپور انداز میں داخل ہونے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی خواہاں ہے ، پاکستان روانڈا کے ذریعے دیگر ممالک کی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں