نیپرا انڈیکٹو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان مسترد کرے ، ایس ایم تنویر

نیپرا انڈیکٹو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان مسترد کرے ، ایس ایم تنویر

یہ ناقص، غیر حقیقت پسندانہ روڈ میپ، مزید سرمایہ کاری بوجھ بن سکتی، سابق وزیر

کراچی(کامرس رپورٹر)معروف صنعتکار ، سابق صوبائی وزیر اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی گروپ ایس ایم تنویر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)سے انڈیکٹو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان کو مسترد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اسے ایک ناقص اور غیر حقیقت پسندانہ روڈ میپ قرار دیا ہے ۔ اپنے بیان میں انکاکہنا تھا کہ ملک پہلے ہی بجلی کی زائد پیداواری صلاحیت کا شکار ہے جہاں تقریباً 28 ہزار میگاواٹ کی طلب کے مقابلے میں 40 ہزار میگاواٹ سے زائد نصب شدہ صلاحیت موجود ہے اس کے باوجود نئے پیداواری اور ٹرانسمیشن منصوبوں پر مزید سرمایہ کاری کی تجویز نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اس سے مالی بحران مزید سنگین ہوسکتا ہے فیڈریشن بزنس لیڈرنے نشاندہی کی کہ صارفین پہلے ہی بھاری مالی بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، جہاں بجلی کے بل کا تقریباً 52.6 فیصد حصہ صرف کیپیسٹی چارجز کی مد میں ادا کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں 57 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی عوام اور صنعت دونوں کیلئے ناقابل برداشت ہو گی، ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ ملک میں نجی سطح پر سولر توانائی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے اور صارفین 45 گیگاواٹ سے زائد کے سولر پینلز نصب کر چکے ہیں، جس سے قومی گرڈ پر انحصار میں کمی آ رہی ہے انکے مطابق اس بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھے بغیر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہو سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں