اسٹاک ایکسچینج :تیزی، ایک لاکھ 71ہزار کی حد بحال

اسٹاک ایکسچینج :تیزی، ایک لاکھ 71ہزار کی حد بحال

سرمایہ کارمتحرک،984پوائنٹس بڑھ کرانڈیکس 171,175پر بند

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں جمعرات کو ایک بار پھر خریداری کا رجحان لوٹ آیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس کی ایک لاکھ 71 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھی گئی جس سے انڈیکس مسلسل بلندی کی جانب گامزن رہا۔سہ پہر کے وقت مارکیٹ میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی جس کے باعث انڈیکس 170,563.40 پوائنٹس کی انٹرا ڈے کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے جارحانہ خریداری نے مارکیٹ کو سنبھلنے میں مدد دی جس کے بعد انڈیکس دوبارہ اوپر جاتے ہوئے 171,455.76 پوائنٹس کی انٹرا ڈے بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 984.86 پوائنٹس کے اضافے سے 171,175.50  پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی رہی ۔مجموعی طور پر563کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں