چاندی سستی،سونا1523روپے مہنگا،ڈالر کی قدر کم

چاندی سستی،سونا1523روپے مہنگا،ڈالر کی قدر کم

تولہ سونا 4لاکھ 69ہزار 285 ،دس گرام 4لاکھ 2ہزار 335کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر ڈالر کی قدر مزید گرگئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14.499 ڈالر کے اضافے سے 4468.499 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1523  روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1305 روپے کے اضافے سے 4لاکھ 2ہزار 335 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 8600 روپے کی بڑی کمی سے 4لاکھ 67ہزار 762روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 97 روپے کی کمی سے 7797روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 278.42 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 278.45 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں