صحار (عمان)سے چلنے والی فیڈر سروس گزشتہ روز کراچی پہنچ گئی
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی اور صحار (عمان) کے درمیان چلنے والی نئی فیڈر سروس ایم وی سیلین 7 جون 2026 کو کراچی پورٹ پہنچی۔
جہاز سے 158 درآمدی اور 89 برآمدی کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی گئی ترجمان کے مطابق 5,067 ٹن جی آر ٹی کا حامل یہ جہاز صحار پورٹ، عمان سے آیا اور اسے اے پی لائن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ہینڈل کیا۔