کراچی پورٹ پر دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہاز ایم ایس سی لوریٹو کی آمد

 کراچی پورٹ پر دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہاز ایم ایس سی لوریٹو کی آمد

کراچی (بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ نے دنیا کے بڑے کنٹینر بردار بحری جہازوں میں شمار ہونے والے ایم ایس سی لوریٹوکا خیرمقدم کیا ہے ۔

کے پی ٹی کے مطابق الٹرا لارج کنٹینر ویسل ایس اے پی ٹی ایل ٹرمینل کے ساؤتھ وارف برتھ نمبر 2 پر کامیابی سے لنگرانداز ہواجو پاکستان کی بندرگاہی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے ۔کے پی ٹی ذرائع کے مطابق 399.9 میٹر طویل یہ جدید بحری جہاز بیک وقت 24 ہزار 346 کنٹینرزلے جانے کی گنجائش رکھتا ہے جبکہ کراچی پہنچنے کے وقت اس پر 14 ہزار 538 کنٹینرزموجود تھے جہاز اپنے قیام کے دوران ایس اے پی ٹی ایل ٹرمینل پر 3 ہزار 802 ٹی ای یوز کنٹینرز آف لوڈ کرے گاجسکے بعد اسے دوبارہ لوڈنگ کے عمل سے بھی گزارا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں