چاندی مستحکم ،سونا 3600روپے مہنگا،ڈالر مزید سستا

چاندی مستحکم ،سونا 3600روپے مہنگا،ڈالر مزید سستا

تولہ سونا 4لاکھ 33ہزار 836،دس گرام 3لاکھ 71ہزار 944کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادھرڈالر مزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کے اضافے سے 4114 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3086 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 6421 روپے پر مستحکم رہی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.06روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 278 روپے 07 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں