شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپرد خاک کر دیا گیا
مشہد: (دنیا نیوز) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں امام علی رضا کے روضہ کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید رہبر اعلیٰ کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی، شہید ایرانی سپریم لیڈر کو الوداع کہنے کیلئے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا، آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی نجف سے ایران کے شہر مشہد پہنچایا گیا تھا۔
اس سے پہلے آیت اللہ خامنہ ای کی میت کو کربلا میں حضرت امام حسین اور حضرت عباس کے روضوں پر بھی لے جایا گیا تھا اور نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی۔
عراقی حکام کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے عراق میں تعزیتی جلوس میں ایک کروڑ سے زائد افراد شریک ہوئے، خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے۔