ٹرمپ اور نیتن یاہو میں ٹیلیفونک رابطہ، خلیجی خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں خلیجی خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو خلیج کے حوالے سے امریکہ کی حالیہ سفارتی اور دیگر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نیتن یاہو نے گفتگو کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے اسرائیل کے وجود کے خلاف دیے گئے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کی سرحدوں کے ساتھ سکیورٹی زون برقرار رکھنا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں