غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں برطانیہ نے دیر کی، اینڈی برنہم

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ برطانیہ نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں دیر کی۔

ایک بیان میں اینڈی برنہم نے اعتراف کیا کہ غزہ جنگ پر لیبر پارٹی کا ابتدائی مؤقف درست نہیں تھا، غزہ میں جنگی جرائم کے شواہد بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے لیبر پارٹی کی غزہ پالیسی پر معذرت کرتے ہوئے اقتدار میں آ کر مؤثر اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔

اینڈی برنہم نے غزہ تشدد میں ملوث افراد پر مزید پابندیوں پر غور کریں گے، انہوں نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر بھی تجارتی پابندی کا عندیہ دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں