برآمدات میں کمی تشویشناک، پاکستان 8 ارب ڈالر کی ممکنہ آمدن سے محروم: گوہر اعجاز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات گزشتہ دو برس میں بڑھنے کے بجائے کم ہو گئی ہیں، جس کے باعث ملک 8 ارب ڈالر کی ممکنہ برآمدی آمدن سے محروم رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ برآمدات میں سالانہ 10 فیصد اضافے کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا، ملک کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے اور اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، ان کے مطابق معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے خبردار کیا کہ اگر برآمدات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو معاشی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں، انہوں نے زور دیا کہ اب بھی وقت ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں