آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی
تہران: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی ٹینکر مالکان کی تنظیم انٹرٹینکو کے مطابق روزانہ گزرنے والے جہازوں کی مجموعی تعداد تقریبا تیس رہ گئی جو ایک ہفتہ پہلے ستر تھی، بین الاقوامی بحری تنظیم کے مطابق آبنائے ہرمز کے اطراف بحری جہازوں پر سوار عملے کے چھ ہزار ارکان پھنس گئے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی بدلتی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا ہے جس کے باعث برطانوی خام تیل کی قیمت 76 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت 72 ڈالر چار سینٹ فی بیرل ہوگئی۔