امریکہ، ایران تنازع کا منصفانہ حل ناگزیر ہے: روسی وزیر خارجہ

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

ایک بیان میں سرگئی لاوروف نے کہا کہ فریقین کے درمیان معاہدہ تمام متعلقہ ممالک کے مفادات کا عکاس ہونا چاہیے، موجودہ کشیدگی کے اثرات پوری عالمی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر روس کا مؤقف واضح ہے، تمام فریقوں کے مفادات اور خدشات پر مبنی معاہدہ ہی دیرپا حل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں