اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی سمیت علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

ترجمان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں