شرجیل میمن نے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، انفراسٹرکچر منصوبوں پر تفصیلبی تبادلہ خیال
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی، ٹرانسپورٹ منصوبوں، سرمایہ کاری اور مستقبل کے انفرا سٹرکچر منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرجیل میمن نے وفد کو کراچی میں جاری یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت منصوبے کو مقررہ معیار اور رفتار کے مطابق مکمل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت خصوصی بس روٹس متعارف کرا رہی ہے۔
وفد نے سندھ حکومت کی جانب سے عوامی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات اور جدید منصوبوں کی تعریف کی، ای وی بس سروس اور خواتین کیلئے متعارف کرائی گئی پنک ای وی سکوٹی سکیم کو قابل تحسین قرار دیا۔