مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 42.438 ارب رہا
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 111,695 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جبکہ کل کاروباری حجم 42.438 ارب روپے رہا۔
سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (22.388 ارب روپے ) میں ہوا، جس کے بعد این ایس ڈی کیو100(6.020 ارب روپے )،کاٹس(5.835 ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (2.134 ارب روپے )، سلور (1.342 ارب روپے )، ایس اینڈ پی500(1.228 ارب روپے)، کروڈ آئل (919.724 ملین روپے )، پلاٹینم (707.026 ملین روپے )، ڈی جے (616.885 ملین روپے )، کاپر (426.505 ملین روپے )، برینٹ (406.375 ملین روپے )، کاٹن (153.452 ملین روپے )، سویا بین (99.844 ملین روپے )، نیچرل گیس (82.662 ملین روپے )، ایلومینم (32.206 ملین روپے )، گندم (17.674 ملین روپے )، مائز ایل ڈی (15.038 ملین روپے )، کارن (12.405 ملین روپے ) اور رائس (0.925 ملین روپے ) میں ریکارڈ کیا گیا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 100 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جس کی مالیت 299.336 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments