کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالرریکارڈ
درآمدات، بیرونی ادائیگیاں اور تجارتی دباؤ میں اضافہ بڑی وجہ قرار
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2025-26 کے کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق پورے مالی سال ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا،تاہم یہ خسارہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پہلے سے کیے گئے تخمینے کے مطابق رہا۔عداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 میں صورتحال اس کے برعکس تھی جب پاکستان نے ایک ارب 84 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا تھا،یوں ایک سال کے دوران بیرونی کھاتوں کی مجموعی صورتحال سرپلس سے معمولی خسارے میں تبدیل ہوگئی جس کی بنیادی وجہ درآمدات، بیرونی ادائیگیوں اور تجارتی دباؤ میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے ۔مرکزی بینک کے مطابق جون 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ 64کروڑ 90لاکھ ڈالر خسارے میں رہاجبکہ جون 2025 میں 22 کروڑ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا،اس سے قبل مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments