امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے۔

ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ امریکی حملے جاری رہے تو بھرپور جوابی کارروائی کریں گے، جنگ میں دفاعی نہیں جارحانہ حکمت عملی اختیار کر سکتے ہیں۔

پاسداران انقلاب کی نیول کمان نے بھی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز مزید حملے ہوئے تو مکمل جارحانہ آپریشن شروع ہوگا، 24 گھنٹوں میں 8 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اپنے بیان کی ابتدا ان الفاظ کے ساتھ کی کہ انتظار کریں اور دیکھیں، امریکی فوج کی نقل وحرکت پر نظر ہے، ایران کی مسلح افواج آپریشن شروع کرنے والی ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ دشمن جان لے، ایرانی قوم کو شکست نہیں دی جا سکتی، بے گناہ شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...