پاک ویلز کی 23 سالہ کامیابیاں، آٹو خرید و فروخت میں نئی سہولتوں کا اضافہ

پاک ویلز کی 23 سالہ کامیابیاں، آٹو خرید و فروخت میں نئی سہولتوں کا اضافہ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاک ویلز نے ملک میں آٹوموبائل صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور صارفین کیلئے گاڑیوں کی خرید و فروخت کو آسان، محفوظ اور۔۔۔

 شفاف بنانے کے سفر کے 23 سال مکمل ہونے پر اپنی کامیابیوں کا جشن منایا۔سال 2003 میں ایک آن لائن آٹوموٹو فورم کے طور پر آغاز کرنے والا پاک ویلز آج پاکستان کی سب سے بڑی اور قابلِ اعتماد آٹوموبائل مارکیٹ پلیس بن چکا ہے ۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کمپنی نے نہ صرف استعمال شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں بلکہ جدید ڈیجیٹل اور فزیکل سہولیات کے ذریعے صارفین کے اعتماد کو بھی مضبوط بنایا ہے ۔پاک ویلز نے اپنی خدمات کو مزید وسعت دیتے ہوئے جدید پاک ویلز سروس سینٹرز قائم کیے ہیں ۔ ان مراکز میں 200 سے زائد پوائنٹس پر مشتمل جامع کار انسپکشن سروس، گاڑیوں کے لوازمات کی خریداری اور سیل یور کار جیسی سہولتیں بھی دستیاب ہیں۔گاڑیوں کی خرید و فروخت میں شفافیت کیلئے پاک ویلز انسپکشن سروس خریداروں کو گاڑی کی مکمل ڈیجیٹل رپورٹ فراہم کرتی ہے جبکہ جاپان سے درآمد شدہ گاڑیوں کیلئے آکشن شیٹ ویریفیکیشن سروس بھی مہیا کی جاتی ہے ۔ اسی طرح سیل اٹ فار می سروس فروخت کنندگان کی جانب سے تمام خریدارانہ رابطوں اور معاملات کو خود سنبھالتی ہے ۔کمپنی نے صارفین کے لیے کار فنانسنگ، انشورنس، آن لائن رجسٹریشن اور ٹرانسفر جیسی سہولیات بھی متعارف کرائی ہیں جبکہ اس کا آن لائن آٹو اسٹور ہزاروں اصلی آٹو پارٹس، لوازمات اور گاڑیوں کی دیکھ بھال سے متعلق مصنوعات ملک بھر میں صارفین تک پہنچا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...