ڈی ایٹ ممالک میں مضبوط معاشی انضمام ناگزیر،وفاقی چیمبر
عملی اقدامات اور قابل عمل قراردادوں پر توجہ دینا ہوگی،ثاقب فیاض مگوں
کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبرکے زیر اہتمام ڈی ایٹ نیشنل کمیٹی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ڈی ایٹ ممالک کے سفارت کاروں، سرکاری حکام، کاروباری رہنماؤں اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈی ایٹ ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور باہمی تجارتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سفارتی اور کاروباری روابط کے فروغ سے خطے میں معاشی تعاون کو نئی جہت دی جا سکتی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک کے درمیان مضبوط معاشی انضمام وقت کی اہم ضرورت ہے اور صرف کانفرنسوں یا مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات اور قابل عمل قراردادوں پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ دینا، سرمایہ کاری میں اضافہ، تجارتی رکاوٹوں کا خاتمہ اور بینکاری و مالیاتی روابط کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments