ریاض ایئر نے اسلام آباد اور لاہور کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی
کراچی(بزنس ڈیسک)سعودی عرب کے نئے قومی کیریئر ریاض ایئر نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کی توسیع کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ جبکہ لاہور اور ریاض کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔
دونوں مقامات کیلئے ٹکٹوں کی عوامی فروخت شروع ہو چکی ہے ۔ اسلام آباد کیلئے پہلی پرواز 14 اگست کو روانہ ہوگی جبکہ لاہور کیلئے افتتاحی سروس 18 اگست 2026 سے شروع ہوگی۔ دونوں نئی سروسز کا آغاز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی اور معاشی تعلقات کو براہِ راست مزید مضبوط کرے گا۔ریاض ایئر، ریاض اور اسلام آباد کے درمیان روزانہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پرواز RX0659 ریاض سے ہفتے میں چار روز، اتوار، پیر، بدھ اور جمعہ کو 13:45 بجے روانہ ہوگی جبکہ پرواز RX0661 ہفتے میں تین روز منگل، جمعرات اور ہفتہ کو20:10 بجے روانہ ہوگی۔ ریاض سے لاہور کیلئے پرواز RX0675 ہفتے میں تین روز منگل، جمعرات اور ہفتہ کو 13:40 بجے آپریٹ ہوگی۔ نئے روٹس ریاض ایئر کے نئے بوئنگ 787-9 ڈریم لائنرز کے ذریعے آپریٹ کیے جائیں گے جن میں ایئر لائن کے جدید ترین کیبن انٹیریئرز اور آن بورڈ تجربہ فراہم کیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments