پنک سالٹ کی برآمدات 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

 پنک سالٹ کی برآمدات 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

مصنوعات کی جغرافیائی شناخت، عالمی پہچان بنانے کیلئے اقدامات جاری، دستاویز

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی پنک سالٹ کی برآمدات مالی سال 2026 میں بڑھ کر 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ برآمدی حجم ایک لاکھ 48 ہزار ٹن سے تجاوز کر گیا۔ویلتھ پاک کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت مصنوعات کی جغرافیائی شناخت، بین الاقوامی پہچان اور ویلیو ایڈیشن کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ،گلابی نمک کی برآمدات مالی سال 2025 میں 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 2026 میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئیں جبکہ برآمدی مقدار 127,924 ٹن سے بڑھ کر 148,071 ٹن تک پہنچ گئی۔دستاویزات میں شامل پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی)کے مطابق پاکستان میں چٹانی نمک کے تخمینہ ذخائر 6 کروڑ 50 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ہیں۔ پی ایم ڈی سی کے زیر انتظام ذخائر 3 کروڑ 60 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہیں جن میں سالٹ رینج کے علاقے کا گلابی چٹانی نمک اور کوہاٹ سالین سیریز کا سرمئی نمک شامل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...