ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے بزنس کریڈیبلٹی رپورٹ جاری کردی
رپورٹ تجارت میں ساکھ بہتر بنانے کاانتہائی اہم ذریعہ ہے ، سینئر ایگزیکٹو سمیر انیس
کراچی (بزنس ڈیسک)ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کا نیا کاروباری تصدیقی حل اداروں کو اپنے اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق کرنے اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعتماد قائم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ کراچی، پاکستان ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ و افریقہ کے لئے اپنی بزنس کریڈیبلٹی رپورٹ جاری کردی۔ جسکے ذریعے سرمایہ کاروں کو تجارتی ماحول کے خطرات سے آگاہ اور کاروباری اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق کرنا ہے ۔ تصدیق شدہ کاروباری معلومات کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے ۔ کیونکہ مالیاتی ادارے اور تجارتی اسٹیک ہولڈرز فنڈز کے اجرا یا کاروباری تعلق قائم کرنے کا فیصلہ مکمل چھان بین کے بعد کرنا چاہتے ہیں۔ بزنس کریڈیبلٹی رپورٹ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے قابلِ اعتماد کاروباری ڈیٹا اور عالمی تصدیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ادارے کے پروفائل کا آزادانہ جائزہ فراہم کرتی ہے ۔ اس رپورٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے سینئر ایگزیکٹو سمیر انیس نے کا کہنا تھا کہ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کی بزنس کریڈیبلٹی رپورٹ کسی بھی ادارے کیلئے انتہائی اہم ذریعہ ہے ، خاص طور پر ان کمپنیوں کے لیے جو تجارت میں اپنی ساکھ کو بہتر بنانا چاہتی ہیں۔ یہ رپورٹ پانچ مختلف فارمیٹس میں دستیاب ہے جو ایسی تصدیق شدہ معلومات پیش کرتی ہے جن پر بیرونی اسٹیک ہولڈرز کسی کاروبار کا جائزہ لیتے وقت بھروسہ کر سکتے ہیں۔ بزنس کریڈیبلٹی رپورٹ کمپنیوں کو غیر محسوس ساکھ کو کاروباری فائدے میں بدلنے میں مدد دیتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments