ابھی مائیکرو فنانس بینک اور محمود گروپ آف انڈسٹریز و ایم جی اپیرل میں معاہدہ

 ابھی مائیکرو فنانس بینک اور محمود گروپ آف انڈسٹریز و ایم جی اپیرل میں معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک)ابھی مائیکرو فنانس بینک نے ملازمین کو ایڈوانس سیلری کی فراہمی کے لئے محمود گروپ آف انڈسٹریز اور ایم جی اپیرل معاہدہ کر لیا ہے۔ اس سہولت کے زریعے ملازمین ہنگامی ضرورت کے وقت مالی معاونت حاصل کرسکیں گے۔

 ایڈوانس سیلری کے تحت دونوں اداروں کے ملازمین اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ حاصل کر سکتے ہیں جس سے انہیں غیر متوقع اخراجات اور روزمرہ کی مالی ضروریات کو آسانی پورا کرسکیں گے ۔ یہ اقدام ملازمین کو ان کے مالی امور پر زیادہ کنٹرول دے کر بااختیار بنانے کی ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہے جبکہ یہ اداروں کو اس قابل بھی بناتا ہے کہ وہ جدید اور ذمہ دارانہ مالیاتی حل کے ذریعے اپنے عملے کی مالی بہبود کر سکیں۔شراکت داری کی اس تقریب میں ابھی مائیکرو فنانس بینک اور محمود گروپ آف انڈسٹریز و ایم جی اپیرل دونوں کے نمائندوں اور ٹیموں نے شرکت کی جو ملازمین کے لیے زیادہ مالی لچک اور قدر پیدا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...