پاکستان روانڈا بزنس فورم 23ستمبر سے گیگالی میں شروع ہوگا

پاکستان روانڈا بزنس فورم 23ستمبر سے گیگالی میں شروع ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی)افریقی خطے کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی و تجارتی روابط کو فروغ دینے کے سلسلے میں روانڈا۔پاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم 23 سے 25 ستمبر تک گیگالی میں منعقد ہوگا۔

پاکستان افریقہ اکنامک کونسل کے سرپرستِ اعلی سفیر حمید اصغر خان کی قیادت میں پاکستانی وفد گیگالی میں روانڈا کے سرکاری حکام اور چیمبرز کے اہم کاروباری نمائندوں سے  ملاقاتیں کرے گا۔ نشستوں میں مشترکہ منصوبوں، تجارتی حجم میں اضافے اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...