اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، 54 ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، 54 ارب منافع

830 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 172,232 پر بند ہوا 77کروڑ شیئرز کے سودے ،مجموعی سرمایہ 19 ہزار 178 ارب ہوگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران امریکا جنگ ٹہراؤ کی خبروں اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی پربدھ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی سے ہوا، تاہم ابتدائی سیشن میں فروخت کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔انڈیکس مختصر وقت کے لیے 172,400 پوائنٹس سے اوپر جانے کے بعد 172,000 پوائنٹس کی سطح کے قریب آگیا، مگر بعد ازاں صبح کے آخری حصے میں بتدریج بحالی دیکھی گئی۔ دوپہر کے قریب خریداری کا رجحان مزید مضبوط ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کاروباری سیشن کی بلند ترین سطح 172,762.41 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے آخری حصے میں انڈیکس زیادہ تر محدود دائرے میں رہا، جبکہ آخری گھنٹے میں معمولی بحالی دیکھی گئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 830.43 پوائنٹس کے اضافے سے 172,232.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 77 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے جو 4 ستمبر کے بعد بازار کا بلند ترین کاروباری حجم ہے ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 84 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 178 ارب روپے ہوگئی ہے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے  بتایا کہ مقامی اسٹاک مارکیٹ میں آج مضبوط بحالی دیکھی گئی جبکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور امریکا، ایران تعلقات میں بہتری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...