ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں 23 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اگست 2026 ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر 766 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 625 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments