شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے میں 25 فیصد کمی ریکارڈ

شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے میں 25 فیصد کمی ریکارڈ

رواں مالی سالجولائی تا اگست خسارہ 562 ملین ڈالر رہا ،ادارہ شماریات

اسلام آباد (اے پی پی)خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق جولائی تا اگست 2026 خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 562 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 753 ملین ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہے۔ اگست 2026 میں خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 286 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی کے 276 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ، تاہم اگست 2025کے 429 ملین ڈالر کے مقابلے میں 36 فیصد کم ہے ۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں خدمات کے شعبے کی برآمدات 1.811 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 1.405 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...