چاندی126،سونا4700روپے مہنگا،ڈالرمزیدسستا
تولہ سونا 4لاکھ 53ہزار 36،دس گرام 3لاکھ 88ہزار 404کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر مزیدسستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کے اضافے سے 4305 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4029 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 88 ہزار 404روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 126 روپے کے اضافے سے 6963 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.16 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 277.17 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments