ٹینس سٹار ارینا سبالینکا نے میلان رن وے پر جلوے بکھیر دئیے
روم (شوبزڈیسک)ٹینس کی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ارینا سبالینکا نے اٹلی میں ہونے والے میلان فیشن شو میں جلوے بکھیر دئیے۔
ارینا سبالینکا نے ایک فیشن میگزین کے شو میں معروف برانڈ کیلئے ماڈل کا روپ دھار لیا، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے ۔بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ٹینس سٹار سبالینکا 4 گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل ٹینس سٹار نے یو ایس اوپن ٹورنامنٹ میں ازبکستان کی کامیلا راخیمووا کیخلاف میچ کے دوران ٹینس کورٹ میں چرس کی بو پھیلنے پر میچ روک دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments