چاندی 60، سونے کی قیمت میں 2100روپے فی تولہ کمی
کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا، مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے ہوگئی۔۔۔
، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے کی سطح پر آگیا۔ دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 60 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد بھاؤ 6 ہزار 903 روپے فی تولہ ہوگیاعالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 284 ڈالر کی سطح پر آگیاعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments